Tuesday, October 24, 2023

Decision About farewell Grant After retirement

محتسب پنجاب : فیصلہ بابت الوداعی گرانٹ بعد از ریٹائرمنٹ
/div>
#وضاحت : پنجاب کے صرف گزیٹڈ ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ پر بنوویلنٹ فنڈ میں سے آخری بیسک پے کے برابر رقم بطور الوداعی گرانٹ farewell Grant جاری کی جاتی ہے۔
یکم دسمبر 2001 کو سکیل رویژن کے دوران ملازمین کے move over (یعنی سرکاری ملازم کے موجودہ سکیل کی تمام انکریمنٹس بیسک پے میں شامل ہونے کے بعد اگلے سال یکم دسمبر کو اگلے سکیل میں ترقی مثلاً اگر ایک سرکاری ملازم یکم دسمبر 2020 کو سکیل نمبر 9 کی آخری سالانہ انکریمنٹ بھی حاصل کر لیتا ہے تو وہ یکم دسمبر 2021 کو سکیل نمبر 10 میں ترقی حاصل کرکے سکیل نمبر 10 کی سالانہ انکریمنٹ و دیگر تمام الاؤنسز کا حقدار ہوگا) پر پابندی عائد کر دی گئی تھی
<div>
 جس کی وجہ سے اب ایک سرکاری ملازم کے سکیل میں پے سکیل چارٹ کے مطابق آخری سٹیج کی انکریمنٹ لگنے بعد اگلے ہر سال کی انکریمنٹ پرسنل الاؤنس کے نام سے تنخواہ میں شامل ہو جاتی ہے جو ریٹائرمنٹ پر واپس بیسک پے میں شامل ہو جاتی ہے۔ ایسے ملازمین کی تنخواہ سے ماہانہ بنوویلنٹ فنڈ کی کٹوتی بیسک پے اور پرسنل الاؤنس کی مجموعی رقم پر ہوتی ہے جبکہ بنوویلنٹ فنڈ کے پرانے قوانین میں الوداعی گرانٹ کے متعلق صرف بیسک پے کا ذکر ہے۔ اب محتسب پنجاب کے فیصلے کے مطابق بیسک پے کے ساتھ پرسنل الاؤنس ملا کر مذکورہ الوداعی 
گرانٹ جاری کی جائے 


atOptions = { 'key' : '63ade61bea14f53b98f0c359c330c69a', 'format' : 'iframe', 'height' : 90, 'width' : 728, 'params' : {} }; document.write('');

No comments:

Post a Comment

بورڈز کے امتحانات میں نمبروں کی بجائے گریڈنگ کا نظام رائج کرنے کا فیصلہ

چیئرمین سندھ ایگزامینیشن بورڈز کے ساتھ نئے گریڈنگ فارمولے پر عمل درآمد کے ح والے سے ایک میٹنگ مورخہ 27-10-2023 کو صبح 11:00 بجے IBCC س...